Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیرس فیشن شو میں ”بونی“ ماڈلز کی کیٹ واک

پیرس فیشن شو میں ”بونی“ ماڈلز کی کیٹ واک
October 3, 2015
پیرس (ویب ڈیسک) فیشن شوز کیلئے ماڈلز کے سروقد ہونے کے عمومی تصور کے برخلاف پیرس میں ہوئی انوکھی کیٹ واک جس میں پست قد کی ماڈلز نے حصہ لیا اور شائقین سے خوب داد وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق پیرس فیشن ویک میں پست قد حسینائیں ریمپ پر نمودار ہوئیں تو ماڈلز کیلئے سروقد ہونے کا تصور دقیانوسی محسوس ہوا۔ کیٹ واک میں حصہ لینے کیلئے کوئی شرط تھی تو بس یہی کہ خاتون کا قد چار فٹ چار انچ سے کم ہو۔ ماڈلز اٹھلاتی مٹکاتی ریمپ پر آئیں تو شو میں موجود فیشن کے مداحوں نے انہیں دل کھول کر داد دی اور خوب تالیاں بجائیں۔ ماڈلز کا کہنا تھا فیشن نگری میں ایسے شوز سے لوگوں کے پست قد رکھنے والوں کیلئے تصورات تبدیل ہوں گے جبکہ ڈیزائنرز کو بھی چھوٹے قد والوں کیلئے ملبوسات تخلیق کرنے میں مدد ملے گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔