Thursday, September 19, 2024

پیرس فیشن شو: برطانوی فیشن ڈیزائنر کے تیارکردہ ملبوسات نے میلہ لوٹ لیا

پیرس فیشن شو: برطانوی فیشن ڈیزائنر کے تیارکردہ ملبوسات نے میلہ لوٹ لیا
March 8, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) پیرس فیشن شو پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلز ریمپ پر جلوے بکھیرتی رہیں۔ برطانوی ڈیزائنر کے تیار کردہ ملبوسات نے تو میلہ ہی لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پیرس میں سجے فیشن میلے میں شہرہ آفاق برطانوی فیشن ڈیزائنر سٹیلا میکار ٹنی کے تیارکردہ پوفا جیکٹس ‘کندھوں سے پیروں تک لٹکتی خوبصورت رنگوں والی ڈھیلی ڈھالی میکسیوں کی طرز کے شوخ و شنگ ملبوسات نے دھوم مچا دی۔ خواتین ماڈلز سٹیلا میکارٹنی کے تیارکردہ آرام دہ‘ پرتعیش اور باوقار ملبوسات زیب تن کر کے ناز و ادا کے ساتھ حاضرین کے بیچوں بیچ بنے ریمپ پرجلوے بکھیرتی نظر آئیں تو فیشن اور آرائش حسن کے متوالوں نے بھی انہیں دل کھول کر داد دی۔ پیرس فیشن شو نو مارچ تک جاری رہے گا۔