Wednesday, September 28, 2022

پیرس : عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں حتمی معاہدہ طے پاگیا

پیرس : عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں حتمی معاہدہ طے پاگیا
پیرس(ویب ڈیسک)پیرس میں ہونے والی  عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں حتمی معاہدہ طے پاگیا فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق دنیا  کےدرجہ حرارت کو دو درجے اضافے تک محدود کیا جائے گا اور اگر اس پر عمل ہوا تو یہ ایک تاریخی معاہدہ ہوگا ۔ تفصیلات کےمطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو ہفتے سے جاری عالمی ماحولیاتی کانفرنس کے  حتمی معاہدے  کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔ فرانس کے وزیرِ خارجہ لوراں فیبیوس کا کہنا ہے کہ حتمی معاہدے  کے مطابق دنیا درجہ حرارت کو دو درجے اضافے تک محدود کیا جائے گا اور تمام ممالک قانونی طور پر اس پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔ لوراں فیبیوس  کا کہنا ہے کہ اگر اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد ممکن بنایا گیا تو یہ  تاریخی پیش رفت ہوگی ۔ اطلاعات کے مطابق اس معاہدے پر رضا مندی  سولہ  گھنٹوں کی تاخیر سے ہوئی۔