Wednesday, February 8, 2023

پیرس سے قاہرہ آنے والا مصری ایئرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

پیرس سے قاہرہ آنے والا مصری ایئرلائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا
قاہرہ (ویب ڈیسک) مصری حکام نے تصدیق کی ہے کہ پیرس سے قاہرہ آنے والا مصری ایئر لائن کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصری ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ان کا ایک طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے کریش ہو گیا ہے۔ ایجپٹ ایئر کا طیارہ ریڈار سے اچانک اس وقت غائب ہو گیا تھا جب وہ مشرقی بحیرہ روم کے اوپر محو پرواز تھا۔ مصری طیارے میں عملے کے 10ارکان سمیت 69 مسافر سوار تھے جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق جہاز مصری فضائی حدود سے 10 میل کے فاصلے پر تھا جبکہ وہاں خراب موسم کے کوئی آثار نہیں تھے۔ قبل ازیں طیارے کے ہائی جیک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔