Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیرس: دہشتگردی کےممکنہ خطرے کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن پر فورسز کا دہشتگردوں سے نمٹنے کا مظاہرہ

پیرس: دہشتگردی کےممکنہ خطرے کے پیش نظر ریلوے اسٹیشن پر فورسز کا دہشتگردوں سے نمٹنے کا مظاہرہ
April 21, 2016
پیرس(ویب ڈیسک)فرانس میں دہشت گردی  کے  ممکنہ خطرے کے پیش نظرپیرس ریلوے اسٹیشن  پراسپیشل فورسزنے دہشت گردوں سے نمٹنے کا کامظاہرہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق پیرس حملوں کے بعد سے فرانسیسی پولیس نے دہشت گردوں سے نمٹنے کی ٹھان لی  فرانسیسی پولیس کے تین اسپیشل یونٹس نے دہشت گردوں کے کسی بھی ممکنہ حملے کے پیش نظرجوابی کارروائی کاعملی مظاہرہ پیرس ریلوے اسٹیشن پرکرکے دکھایا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے شہریوں کویرغمال بنائے جانے کی صورت میں اپنی مہارتیں دکھائیں  کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے واقعہ پرفرانسیسی پولیس صرف بیس منٹ میں دہشت گروں کوموثرجواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ فرانسیسی وزیرداخلہ نے اسپیشل فورسز کی مشقوں کوسینٹرل کمانڈاینڈکنٹرول سسٹم سے براہ راست دیکھا اس موقع پرمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگراب کی باردہشت گردوں نے کوئی حملہ کیاتوسکیورٹی فورسزمشترکہ طورپرموثرجواب دینگی۔ فرانسیسی پولیس کی تیاریوں سے لگتاہے کہ دہشت گردوں کوسبق سکھانے کے لیے سکیورٹی فورسزپوری طرح سے تیاری کر رہی ہیں۔