Saturday, July 27, 2024

پیرس حملے کا آخری مشتبہ ملزم محمد ابرینی گرفتار

پیرس حملے کا آخری مشتبہ ملزم محمد ابرینی گرفتار
April 9, 2016
  برسلز(ویب ڈیسک)پیرس حملے کاآخری مشتبہ ملزم  محمدابرینی بھی گرفتارکرلیاگیافرانسیسی حکام نے بھی پیرس حملے کے انتہائی مطلوب ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کےمطابق بیلجئن پولیس کی ایک اورکامیابی پیرس دھماکوں کاآخری انتہائی مطلوب ملزم بھی پولیس نے پکڑلیا۔ بیلجئن استغاثہ کاکہناہے کہ برسلزدھماکوں کے سلسلے میں چھاپہ مارکارروائیوں  کے دوران کئی افرادکوحراست میں لیاگیاتاہم ان افرادمیں پیرس دھماکوں کاانتہائی مطلوب ملزم محمدابرینی بھی شامل ہے۔ برطانوی میڈیاکے مطابق اکتیس سالہ ابرینی کاشماریورپ کے انتہائی مطلوب افرادمیں سے تھا۔