Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام پر فردجرم عائد

پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام پر فردجرم عائد
April 28, 2016
پیرس(ویب ڈیسک)فرانسیسی استغاثہ نے پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام پرفردجرم عائد کردی دہشتگرد صالح کو بیلجئن حکام نے فرانس کے حوالے کیاتھا۔ تفصیلات کےمطابق پیرس حملوں کے ملزم صالح عبدالسلام کے خلاف فرانس نے باضابطہ تحقیقات کاآغاز کرتے  ہوئے  اسے عدالت کے  روبرو پیش کیا۔ ملزم صالح عبدالسلام پر بم حملوں ،ہتھیاروں  کے استعمال اورلوگوں  کو  ہلاک  کرنے کے الزامات ہیں  جس پر عدالت   نے اس پر فردجرم عائد کردی ، فرانسیسی میڈیاکے مطابق صالح عبدالسلام نے جج کوبتایاکہ وہ پیرس حملوں سے متعلق اپنے کردارپر عدالت کوآئندہ سماعت پرآگاہ کرے گا۔ صالح عبدالسلام کو مارچ  میں  برسلز  سے  گرفتار کیا  گیا  تھا  جسے بیلجئم نے بدھ  کو فرانسیسی  حکام  کے حوالے کیا۔ میڈیا  رپورٹس کے مطابق بیلجئن حکام ملزم  سے مستقبل میں بھی  تفتیش کرتا رہے گا،
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔