Monday, December 5, 2022

پیرس اوپن ٹینس ، نوواک جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوالیا

پیرس اوپن ٹینس ، نوواک جوکووچ نے تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوالیا
پیرس( 92 نیوز ) پیرس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ  میں زبردست مقابلے جاری ہیں، سربیا کے نوواک جوکووچ اور کینیڈا کے رونک نے  تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوا لیا ،جوکووچ نے پرتگال کے ساؤسا  کیخلاف میدان مارا، رونک نے فرانس کے  ویلفرائڈ کو پچھاڑا۔ پیرس اوپن ٹینس  ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے جاری  ہیں  دوسرے راؤنڈ میں سربیا کے نوواک جوکووچ اور  کینیڈا کے رونک نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ پہلے مقابلے میں جوکووچ اور پرتگال کے ساؤسا میں جوڑ پڑا،سربیئن اسٹار نے آغاز سے ہی عمدہ کھیل پیش کیااور پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا ۔ دوسرے سیٹ میں بھی جوکووچ چھائےرہے اور چھ ایک سے کامیابی سمیٹی ، دوسرے معرکے میں کینیڈا کے رونک فرانس کے ویلفرائڈ کیخلاف میدان میں اترے ،پہلا سیٹ ہارنے والے رونک  نے  بعد میں شاندار کم بیک کیا ۔ رونک نے اگلے دونوں سیٹ جیت کر تیسرے راؤنڈ کا ٹکٹ کٹوایا ،فاتح کھلاڑی کی جیت کااسکور چھ سات،سات چھ،سات چھ رہا ۔