Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیرا گون اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

پیرا گون اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع
February 16, 2019
 لاہور (92 نیوز) پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس میں احتساب عدالت لاہور نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کر دی۔ احتساب عدالت میں بڑے کیس کی سماعت ہوئی۔ ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی ساتویں  پیشی ہوئی۔ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ ریفرنس کا کیا بنا ؟ جس پر تفتیشی افسر نے عدالت  کو آگاہ کیا کہ نوے روز مکمل  ہونے تک پیراگون کا ریفرنس پیش کر دیا جائے گا۔ عدالت نے خواجہ برادران کے خلاف حتمی رپورٹ داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک کی توسیع کر دی۔ احاطہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے پنجاب پولیس پر اپنے ساتھ امتیازی سلوک کرنے کا الزام لگا دیا۔ انکا کہنا تھا کہ  مجھے آج ایسی بکتر بند گاڑی میں لایا گیا  ہےجو کہ 60 سال پرانی لگ رہی تھی جبکہ جیل  سے یہاں آنے میں ایک گھنٹہ لگ گیا۔ خواجہ برداران کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔