Saturday, September 24, 2022

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل ، نیب کی سعدرفیق سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ

پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل ، نیب کی سعدرفیق سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ
لاہور( 92 نیوز) نیب میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس  کی تحقیقات  میں سابق وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نیب لاہور میں پیش ہوگئے، نیب کی تین رکنی تفتیشی ٹیم نے خواجہ سعد رفیق سے اڑھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ نیب ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے تفتیشی ٹیم کو جمع کروائے گئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی جائے گی جس کے بعد خواجہ برادران کو دوبارہ طلب کیا جائے گا ۔ اس سے قبل بھی سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے  نیب میں پیشی بھگت چکے ہیں۔