Monday, April 15, 2024

پیراگون سٹی کیساتھ وائٹ منی سے خریدی گئی زمین کا تبادلہ کیا،سعدرفیق

پیراگون سٹی کیساتھ وائٹ منی سے خریدی گئی زمین کا تبادلہ کیا،سعدرفیق
April 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز )  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پیراگون سٹی کیساتھ وائٹ منی سے خریدی گئی زمین کا تبادلہ کیا۔ خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ برکی روڈ پر 44 کنال اراضی خریدی، زمین کو گوشواروں میں بھی ظاہر کیا ۔پیراگون سٹی کے ساتھ تبادلہ کیا،پچاس کنال زمین دی جس پر 44 کنال ملی،غیر قانونی کام کیا ہوتا تو گوشواروں میں کیوں ظاہر کرتے۔