Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیراگون سٹی آپ کا نہیں تو بیان حلفی جمع کروا دیں ، چیف جسٹس

پیراگون سٹی آپ کا نہیں تو بیان حلفی جمع کروا دیں ، چیف جسٹس
March 10, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ میں ایل ڈی اے سٹی اور پیراگون سٹی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیراگون سٹی سے لاتعلقی ظاہر کی اور کہا کہ پیرا گون سٹی کے شئیر ہولڈر میرے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں ۔
اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارا شہر کہتا ہے پیرا گون آپکا ہے اور آپ نے کہا کہ کوئی تعلق نہیں ۔ سیاسی تقریر نہیں سیدھی بات کریں ۔
خواجہ سعد رفیق نے پیر تک جواب جمع کرانے کی یقین دہانی کرا دی ۔
عدالت نے خواجہ سعد رفیق سے بیان حلفی طلب کر لیا ۔
میڈیا سے بات چیت میں خواجہ سعدرفیق نے کہا میری ساکھ خراب کرنے کے لئے چار ماہ سے میرا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ نیب اپنا کام جای رکھے ۔