Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران 14 روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
February 2, 2019
 لاہور (92 نیوز) پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کو 14 روزہ  جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ خواجہ برادران احتساب عدالت میں  پیش  ہوئے۔ جج نجم الحسن نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے بعد خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب کے پاس پوچھنے کے لیے کوئی سوال ہی نہیں تھا۔ جو سوالات بھی کیے انکے جواب ہم پہلے ہی انہیں دے چکے ہیں۔ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر عمران خان پرسنل ہوچکے ہیں ۔ دوران سماعت  نیب کی جانب سے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا  کی گئی  جسے عدالت نے مسترد کردیا جبکہ اس سے پہلے خواجہ برادران کو نیب آفس سے سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت لایاگیا ۔ کارکنان بھی انتہائی کم تعداد میں احتساب عدالت پہنچنے میں کامیاب ہو سکے ۔