Friday, February 3, 2023

پیراگون سوسائٹی اسکینڈل،سعد اور سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 15دن کی توسیع

پیراگون سوسائٹی اسکینڈل،سعد اور سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں 15دن کی توسیع
لاہور  (92 نیوز) پیراگون اسکینڈل میں احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں  15 یوم کی توسیع کر دی۔ پیراگون اسکینڈل کے ملزموں کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی ، عدالت نے ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں  15 روز کی توسیع کرتے ہوئے  5جنوری کو دوبارہ  پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ احتساب کے نام پرسیاسی انتقام لیا جارہاہے، ہماری گرفتاری کے بعد حراست میں رکھنے کے لئے مواد اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ احتساب عدالت لاہور نے گرفتار ایس ایس پی رائے اعجاز کے جسمانی ریمانڈ میں بھی  15 یوم کی توسیع کر دی،عدالت نے ملزموں کو 5 جنوری کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت  کی ۔