Friday, December 2, 2022

پیراگون اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

پیراگون اسکینڈل ، خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

لاہور ( 92 نیوز) پیراگون اسکینڈل میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی ۔

پیراگون اسکینڈل کے ملزموں کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا  جہاں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کی گئی ۔

احتساب عدالت کی جانب سے ملزموں کو  18 اپریل کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ۔

میڈیا گفتگو میں سعدرفیق بولے پاکستان نالائق اور نااہل افراد کے ہاتھ آگیا ہے ، یہ لوگ عوام کو مزید رلائیں گے ، ہم اربوں ڈالر چھوڑ کر گئے سمجھ نہیں آتی وہ کہاں گئے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ غیر ذمہ دارانہ بیان پر وزیرخزانہ فوری مستعفی ہوں ۔