Saturday, January 28, 2023

پیراگون اسکینڈل، سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار

پیراگون اسکینڈل، سعد اور سلمان رفیق کی ضمانت مسترد،احاطہ عدالت سے گرفتار
لاہور ( 92 نیوز ) پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی درخواست قبل از گرفتاری  مسترد کر دی گئی ۔ نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق  کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی جانب سے پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی گئی تھی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی ۔ نیب کی ٹیم نے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔