Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیرآف سیال شریف کا 20 جنوری کو داتا دربار لاہور جانے کا اعلان

پیرآف سیال شریف کا 20 جنوری کو داتا دربار لاہور جانے کا اعلان
January 15, 2018

سرگودھا (92 نیوز) پیر آف سیال شریف نے 20 جنوری کو داتا دربار پر حاضری دینے کا فیصلہ کر لیا۔
پیر آف سیال شریف نے 13 جنوری کو داتا دربار حاضری کے موخر فیصلے کی تجدید کر دی۔ خواجہ حمید الدین سیالوی نے 20 جنوری کو لاہور میں تحفظ ختم نبوت کانفرنس کا اعلان کر دیا۔
سیال شریف سے جاری بیان میں پیر آف سیال نے کہا کہ حکومت کو بہت وقت دیا مگر ختم نبوت قانون میں ترمیم کے ذمہ داران کے خلاف کوئی کارووائی نہیں کی گئی۔
پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملے پر سمجھوتا کسی صورت نہیں ہو سکتا۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کا استعفی آنے تک احتجاج جاری رہے گا۔ لاہور احتجاج میں لاکھوں عاشقان رسول شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سیال شریف میں لاہور احتجاج سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے علماء و مشائخ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ داتا دربار پر منعقدہ کانفرنس میں مزید لیگی وزراء کے استعفے پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔