Friday, October 7, 2022

پیرآف سیال حمیدالدین سیالوی رانا ثنا کے استعفے کے مطالبے پر قائم

پیرآف سیال حمیدالدین سیالوی رانا ثنا کے استعفے کے مطالبے پر قائم

سرگودھا (92 نیوز) پیر آف سیال خواجہ حمید الدین سیالوی رانا ثنا کے استعفے کے مطالبے پر قائم ہیں  ۔ سجادہ نشین سلطان باہو پیر سلطان فیاض الحسن نے  بھی پیر آف سیال کی حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ  کل فیصل آباد جلسے میں شرکت بھی کریں گے۔

پیر حمید الدین سیالوی دس دسمبر کو فیصل آباد میں ہونیوالے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پوری طرح متحرک ہیں، پاکستان سنی تحریک کے بعد سجادہ نشین حضرت سلطان باہوسمیت متعدد مذہبی شخصیات نے حمایت کا اعلان کر دیا۔

پیر آف سیال شریف نے 72گھنٹوں میں تین بار تونسہ شریف کا بھی دورہ کیا، دن رات کی محنت کا نتیجہ سامنے آنے لگا۔ علماء ، مشائخ اور مذہبی شخصیات ان کے قافلے میں شامل ہو رہی ہیں، خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو کئے کی سزا بھگتنا پڑے گی۔

خواجہ حمید الدین سیالوی مذہبی رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں اور بڑی شخصیات کی حمایت حاصل کرنےمیں بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔ حکومت اپنی غلطی کا ازالہ کرے گی یا ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے نئے بحران کو آواز دے گی،اس کا فیصلہ دس دسمبر کے جلسے میں ہوجائے گا۔