Saturday, February 4, 2023

پیدائشی فنکارہ نہیں ،اداکاری کیلئے بہت محنت کی ، تاپسی پنو

پیدائشی فنکارہ نہیں ،اداکاری کیلئے بہت محنت کی ، تاپسی پنو
ممبئی ( ویب ڈیسک )  بالی ووڈ کی اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ میں پیدائشی اداکارہ نہیں تھی ، اداکاری کا شوق جنون کی حد تک تھا جسے سیکھنے کے لئے بہت محنت کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنوں کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی بہت سی حیران کن کہانیوں کا علم تھا تاہم تجربہ منفرد ہی تھا ، مجھے نہ تو فلم میں کام دینے کے عوض کسی نے کسی قسم کا مطالبہ کیا اور نہ ہی کسی کی جانب سے ناروا سلوک کا سامنا رہا ۔ تاپسی کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ  تھی اور کمپیوٹر انجینئر ہوں ، ایم بی اے کرنا خواب تھا تاہم اداکاری کے شوق کے پیچھے  یہ خواب حقیقت نہ بن سکا ۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد  میں اداکارہ ہی بن کر رہ گئی اور کچھ نہ کر سکی ۔ تاپسی نے کہا کہ پیدائشی اداکارہ نہیں ہو جس کے باعث  بالی ووڈ میں قدم جمانے کے لئے سخت محنت کی اور  مقام پایا ۔ تاپسی پنوں جڑواں ٹو ، پنک  سمیت کئی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔