Saturday, September 14, 2024

پیانگ یانگ، فوج کے تین سربراہان برطرف کر دئیے گئے

پیانگ یانگ، فوج کے تین سربراہان برطرف کر دئیے گئے
June 4, 2018
پیانگ یانگ (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے قبل شمالی کوریا کا بڑا اقدام سامنے آ گیا۔ فوج کے تین سربراہان بر طرف کر دئیے گئے ۔  امریکی حکام نے جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے تین فوجی سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے ۔ ان میں ڈیفنس چیف، چیف آف جنرل اسٹاف اور فوج کے ڈائریکٹر شامل ہیں ۔ امریکی حکام نے دعویٰ کیا کہ فوجی سربراہان کو کم جونگ اُن کی امریکا اور جنوبی کوریا سے متعلق حالیہ پالیسیوں سے اختلافات تھے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی بارہ جون کو سنگاپور میں ملاقات ہونے والی ہے ۔