Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پیاسے کوے کی کہانی سچ ثابت ہو گئی

پیاسے کوے کی کہانی سچ ثابت ہو گئی
August 11, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) پیاسے مگر دانش مند کوے کی کہانی ہم بچپن سے سنتے اور پڑھتے چلے آ رہے ہیں حتیٰ کہ یہ آج کے بچوں کے نصاب میں بھی شامل ہے۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ ایک پیاسا کوا پانی کی تلاش میں ادھر ادھر اڑتا ہے۔ اسے ایک باغ میں گھڑا دکھائی دیتا ہے مگر پانی کی سطح کافی نیچے ہوتی ہے۔ دانشمند کوا ایک ایک کر کے کنکر پھینکتا چلا جاتا ہے۔ یوں ترکیب کام کر جاتی ہے۔ پانی اوپر آ جاتا ہے اور وہ اپنی پیاس بجھا لیتا ہے۔ thirsty crow main کہنے کو تو یہ ایک کہانی ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا کوے اتنی ذہانت رکھتے ہیں ؟ اس کا جواب مثبت اور خاصا چونکا دینے والا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جنوبی بحرالکاہل کے جزائر نیو کیلیڈونیا کے جنگلی کووں کی ایک قسم آلات استعمال کرنے کی فطری صلاحیت سے مالامال ہے۔ thirsty crow2 سائنسدان جب وہاں گئے تو انہوں نے دیکھا کہ بھوکے کووں نے ٹہنیوں کو چونچ اور پنجوں کی مدد سے ہک کی شکل میں ڈھال دیا اور پھر ان کی مدد سے درختوں کے تنوں میں چھپی خوراک نکالنی شروع کر دی۔ یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے سائنسدان ذہین کوے کی مہارت دیکھ کر دنگ رہ گئے۔ thirsty crow1 سائنسدانوں نے وہاں سے کچھ کوﺅں کو پکڑا اور انہیں لیبارٹری میں رکھا تاکہ یہ جان سکیں کہ آیا وہ وہاں بھی ایسی ہی مہارت کا مظاہرہ کر پاتے ہیں۔ ذہین کوﺅں نے وہاں بھی ایسی ہی مہارت دکھائی۔ thirsty crow3 سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کوﺅں میں فطری طور پر یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق خوراک کے حصول کیلئے مختلف آلات تیار کر لیتے ہیں۔ یہ تحقیق سائنسی جریدے ”اوپن سائنس“ میں شائع ہوئی ہے۔