Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پیاز میں شامل اجزا جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں: طبی ماہرین

پیاز میں شامل اجزا جسم کے دفاعی نظام کو مضبوط بناتے ہیں: طبی ماہرین
December 15, 2016

انقرہ (ویب ڈیسک) پیاز قدرت کا انمول تحفہ ہے جو ناصرف کھانوں کا ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ ہماری صحت کا بھی ضامن ہے۔ اس کے بیشمار فائدے ہیں جن سے عام طور پر لوگ واقف نہیں یا پھر انہیں سرے سے نظرانداز کرجاتے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پیاز میں وٹامن سی کے علاوہ ایسے قدرتی کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جو بیماریوں کے خلاف ہمارے جسم کے دفاعی نظام (امیون سسٹم) کو مضبوط بناتے ہیں۔

پیاز میں کرمیم کہلانے والی ایک قدرتی دھات بھی موجود ہوتی ہے جس کی بدولت خون میں شکر کی مقدار قابو رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ زخموں میں جلن کم کرنے اور ایڑیوں کی تکلیف سے چھٹکارا پانے میں بھی پیاز کی افادیت صدیوں سے تسلیم شدہ ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کچے پیاز کا استعمال جسم کو نقصان پہنچانے والے کولیسٹرول یعنی ’’ایل ڈی ایل‘‘ کو بننے سے روکتا ہے اور بلڈپریشر اور دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

علاوہ ازیں پیاز میں ایسے مرکبات کا انکشاف بھی ہوا ہے جو کینسر سے بچاؤ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اگر شہد کی مکھی کاٹ لے تو متاثرہ جگہ پر پیاز کا رس لگانے سے درد کی شدت میں بہت کمی واقع ہوجاتی ہے۔