Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پہلے ہی کہا تھا جذبہ جیتے گا قبضہ ہارے گا : حمزہ شہباز‘ ایازصادق

پہلے ہی کہا تھا جذبہ جیتے گا قبضہ ہارے گا : حمزہ شہباز‘ ایازصادق
October 12, 2015
لاہور (92نیوز) این اے 122 میں ایاز صادق کی کامیابی کے بعد خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہبازنے کہا عوامی عدالت نے آج پھر مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ صادر کر کے ثابت کردیا کہ ڈھائی سال پہلے بھی ان کافیصلہ ٹھیک تھا۔ ایاز صادق کہتے ہیں عمران خان انا کے خول سے نکل کر پاکستان کیلئے سوچیں۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاون میں جیت کا جشن منانے والے کارکنوں سے خطاب میں حمزہ شہباز نے کہا کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ ایازصادق سرخرو ہوئے‘ پہلے ہی کہا تھا جذبہ جیتے گا‘ قبضہ ہارے گا۔ کامیابی کا سہرا نوازشریف کے کارکنوں کے سر پر ہے‘ ایک پارٹی کے چیئرمین کے مقابلے میں نوازشریف کا کارکن جیت گیا۔ حمزہ شہباز نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا جوڈیشل کمیشن نے عمران خان کے الزامات کو مسترد کیا مگروہ باز نہ آئے۔ عمران خان اب خیبرپختونخوا کے مسائل پر توجہ دیں‘ دھاندلی کا رونا چھوڑیں اور ملک کی ترقی میں حکومت کاساتھ دیں‘ اب میدان 2018ءمیں ہی لگے گا۔ این اے 122سے کامیاب امیداوار ایازصادق نے اپنی فتح کو عمران خان کیخلاف جیت قرار دیا اور کہا انہوں نے عمران خان کیخلاف جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔ عمران خان اپنی ذات کا ہی سوچیں گے تو پورے پاکستان کو نقصان ہوگا‘ وہ اپنے نوجوانوں کو تلخیاں اور نفرتیں نہ سکھائیں اور انہیں وہ زبان نہ سکھائیں جو ہم اپنی اولاد نہیں سکھانا چاہتے۔ ایاز صادق نے کہا اللہ کی مہربانی سے انتخاب کا دن عید کا دن بن گیا‘ عوام نے ایک بار پھر عزت دی‘ جیت کی خوشی اس دن ہوگی جب عمران خان مل کر ملک کیلئے کام کرنے کا اعلان کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔