Saturday, July 27, 2024

پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، وزیراعظم

پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، وزیراعظم
March 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ ارکان نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کردیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا پہلے فیز میں ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر غور کیا گیا۔ کابینہ کو ملک میں کوویڈ کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ کوویڈ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، پہلے فیز میں ہماری سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی، عوام ایس او پیز کا خیال رکھے۔

وفاقی وزراء اعلیٰ سطح کے اجلاس میں سسٹم اور بیوروکریسی کے خلاف پھٹ پڑے، کہتے ہیں پارلیمنٹرینز کو گریڈ 17 کے افسر سے بھی کم اختیاردئیے گئے ہیں۔

وزیراعظم نے 5 رکنی کابینہ کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی، کمیٹی متعصب سسٹم کے خاتمے کیلئے سفارشات دے گی۔