Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پہلے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کااستعفیٰ دیں ،پھر سندھ کی بات کریں ، رضا ربانی

پہلے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کااستعفیٰ دیں ،پھر سندھ کی بات کریں ، رضا ربانی
January 1, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) استعفوں کی بحث میں رضاربانی نے بھی انٹری دے دی  ۔ رہنما پاکستان پیپلزپارٹی  نے کہا کہ  پہلے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ دیں پھر سندھ سے بات کریں ، جمہوری اقدار کا مذاق اڑایا جارہا ہے ، جو مشق شروع کی گئی وہ صرف سندھ تک محدود نہیں رہے گی ۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جتنے بھی جمہوری اقدامات پہلے ہوئے  ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے، چارٹر آف ڈیموکریسی  سمیت سب کا مذاق اڑایا جاتا ہے، جو چیزیں جمہوریت کی وضاحت کرتی ہیں انکا مذاق اڑایا جائے تو معاشرے میں بگاڑ آئےگا۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ  چارٹر آف ڈیموکریسی اپنے وقت کا ایک بہت اہم معاہدہ تھا جس کے ذریعے سیاسی استحکام پیدا کیا گیا ۔