Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پہلے بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کرکٹ کپ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

پہلے بلائنڈ ٹی 20 ایشیا کرکٹ کپ کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان
December 30, 2015
فیصل آباد (92نیوز) بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان انیس جاوید کی قیادت میں قومی ٹیم آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہوگی۔ ایشیا کپ سری لنکا، بنگلادیش، بھارت، پاکستان اور نیپال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ایشیا ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ کے لئے قومی ٹیم کی کیٹگری بی ون میں محمد ایاز، ساجد نواز، محمد وقاص اور عامر اشفاق کیٹگری بی ٹو میں بدر منیر کپتان انیس جاوید ، ذیشان عباسی، نثار علی نائب کپتان اور ہارون جبکہ کیٹگری بی ٹی میں محمد اکرم، ثناءاللہ، قاضی ذیشان، اسرار حسن اور زاہد محمود شامل ہیں۔ 16 رکنی ٹیم کی قیادت کپتان حنیف جاوید اور وائس کپتان نصار علی کریں گے۔ قومی ٹیم آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہوگی۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سلطان شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی کی مکمل تسلی کے بعد ہی ٹیم کو بھارت بھیجنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے حوالے سے فیصل آباد کی بوہڑاں والی گراونڈ میں ٹورنامنٹ بھی جاری ہے جس کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔