Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پہلے بطور وزیراعظم ، پھر ن لیگ کی صدارت سے نکال دیاگیا، نواز شریف

پہلے بطور وزیراعظم ، پھر ن لیگ کی صدارت سے نکال دیاگیا، نواز شریف
March 4, 2018

گجرات ( 92 نیوز ) سابق وزیر اعظم نے عدلیہ پر تنقید کی روش نہ بدلی ۔ نواز شریف نے گجرات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  پہلے مجھے بطور وزیر اعظم اور پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی نکال دیا گیا۔

نواز شریف نے کہا کہ میرا سب کچھ چھین سکتے ہو تو نواز شریف کا نام بھی چھین کر دکھاؤ ، مجھے عوام کے دلوں سے نکال کر دکھاؤ تب مانوں گا۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ فیصلے انتقام اور غصے میں آرہے ہیں،فیصلہ سنادیاگیا کہ ن لیگ سےتعلق رکھنے والا الیکشن نہیں لڑسکتا،  او بھائی نواز شریف کے دستخط تو ایٹمی پروگرام پر بھی ہیں، کیا ایٹمی پروگرام کو بھی ختم کردیا جائے ۔
سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کے ہوائی اڈے بند کر دو ان پر بھی نوازشریف کے دستخط ہیں ،موٹروے کو بھی ادھیڑ دو اس پر نواز شریف کے دستخط ہیں ۔

نوازشریف کی صاحبزادی نے بھی عدلیہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قسمیں تو گواہ کھاتے ہیں ، کبھی سنا کہ منصف قسمیں کھاتا ہو، اسکا مطلب ہے انکے دل پر بوجھ ہے ۔

مریم نواز نے کہا کہ آپ کو ناانصافی کا اللہ کو  حساب دینا ہو گا ،نظر نہیں آ رہا عوامی سمندر یہ کیا کہہ رہا ہے۔ نوازشریف کیخلاف بڑے بڑے فیصلے آرہےہیں ، آف شور کمپنی رکھنے والا اہل، جس کی نہیں تھی وہ نااہل ہوگیا۔
مریم نواز نےمزید کہا کہ ہ6مہینوں کےبعدان کو سمجھ نہیں آرہا کہ نواز شریف پر الزام کیا لگانا ہے ۔