Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پہلی حکومت ہے جہاں وزیراعظم اور کابینہ کھل کر جھوٹ بولتے ہیں ، شاہد خاقان عباسی

پہلی حکومت ہے جہاں وزیراعظم اور کابینہ کھل  کر جھوٹ بولتے ہیں ، شاہد خاقان عباسی
February 2, 2019
کبیر والا( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے  رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پہلی حکومت ہے جہاں  وزیر اعظم اور وزرا کھل کر جھوٹ بولتے ہیں ۔ کبیر والا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ باتیں کرنا بہت آسان  جب کہ کام کرنا بہت مشکل ہوتا ہے ،  حکومت نے ملک میں ترقیاتی کام روک دیے۔ جب ملک میں ترقی نہیں ہو گی تو روزگار کیسے ہو گا ۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  حج ایک مقدس فریضہ ہے ،اس کو سبسڈی دینے کی بجائے مہنگا کر دیا گیا۔اس سال کے حاجی  گزشتہ برس سے 63 فیصد زیادہ پیسے دیں گے ، ہندوستان  حاجیوں کو سبسڈی دیتا ہے ۔