پہلی بار امریکی برآمدات 5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، عبدالرزاق داؤد
اسلام آباد (92 نیوز) مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کہتے ہیں کہ، ملکی تاریخ میں پہلی بار امریکا کے لیے برآمدات پانچ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
عبدالرزاق داؤد نے ٹویٹ میں لکھا کہ، امریکی برآمدات 39 فیصد اضافے سے پانچ ارب 20 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، مالی سال انیس بیس میں امریکا کو برآمدات تین ارب ستر کروڑ ڈالر تھیں۔
I commend the efforts of our exporters and our Trade & Investment Officers (TIOs) in the US. I urge our TIOs @PakUSTrade @Paktrade_NYC @PakTIA_Houston to provide all possible facilitation to our exporters for enhancing our exports further.@aliya_hamza @tdap_official
اُنہوں نے مزید لکھا کہ، امریکا میں ہمارے برآمد کنندگان اور ہمارے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ آفیسرز (ٹی آئی اوز) کی کاوشوں کو سراہتا ہوں۔ کوشش ہے برآمد کنندگان کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیں تاکہ برآمدات میں مزید اضافہ کرسکیں۔