Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پہلی اپوزیشن ہے جس نے مارچ کی 4 ماہ پہلے ہی کال دیدی، شیخ رشید

پہلی اپوزیشن ہے جس نے مارچ کی 4 ماہ پہلے ہی کال دیدی، شیخ رشید
December 7, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا پہلی اپوزیشن ہے جس نے مارچ کی 4 ماہ پہلے ہی کال دے دی۔

منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 23 مارچ کو یومِ پاکستان منایا جاتا ہے، فوجی پریڈ ہوتی ہے، غیرملکی سفیر بھی شریک ہوتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے طریقہ کار پر غور اور لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کرلے، اپوزیشن 15 دن پہلے یا 7 دن بعد لانگ مارچ کرلے۔ 23 مارچ کو راستے بند ہوتے ہیں پھر نہ کہیں ہمارے راستے بند کردئیے گئے۔ مزید بولے کہ یہ پہلی اپوزیشن ہے جس نے 4 ماہ پہلے ہی کال دیدی، اپوزیشن اپنے طریقہ کار پر غور کرے۔

وزیرِداخلہ نے کہا لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن نے دیکھ لیا، شائستہ پرویز کو 10 فیصد ووٹ ملے، عوام نے آپ کی دیگوں کو بھی مسترد کردیا ہے۔ جاتی امرا کے پورے خاندان کے پاس گلوکاری کی صلاحیتیں ہیں، کیا اسلام آباد صرف درس نظامی والوں کو لے کر جائیں گے؟۔

اُنہوں نے کہا سیالکوٹ کا واقعہ قابل مذمت ہے، پوری قوم آئے انتہا پسندی سے نمٹنے کا عہد کرے۔ سانحہ سیالکوٹ پر عسکری اور سیاسی لیڈرشپ ایک پیج پر ہے، سانحہ سیالکوٹ پر  ایسی کوئی بات نہیں کروں گا، جس سے نیا کٹا کھل جائے۔

شیخ رشید نے کہا جس طرح بین الاقوامی میڈیا سانحہ سیالکوٹ کو اُٹھا رہا ہے، یہ سازش ہے۔ مزید کہا کہ سری لنکن ہائی کمشنر کو مکمل انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سختی  سے عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں، ملک میں جرائم بڑھ رہے ہیں، آئی جی اسلام آباد کو بھی اسی لئے تبدیل کیا گیا۔ میڈیا انتہاء پسندوں کی کوریج نہ کرے۔

وزیرِداخلہ مزید بولے کہ عمران خان اگلے دو تین ماہ میں مہنگائی ختم کردیں گے۔ کوئی نگران حکومت نہیں آرہی، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔ جب مولانا اسلام آباد آئے تھے وہی وقت حکومت کیخلاف مہم چلانے کا تھا، اب تو ہر سیاستدان نے اپنی الیکشن کمپین شروع کردی ہے۔