Thursday, September 29, 2022

پہلا ٹی 20،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پہلا ٹی 20،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
سڈنی (92 نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج سڈنی میں کھیلا جا رہا ہے۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ شاہین کینگروز کے دیس میں اونچی اڑان کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا معرکہ آج سج گیا ہے۔ ٹی ٹوینٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ۔ دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ہمراہ فوٹوسیشن بھی کرایا۔ بابر اعظم کو نوجوان ٹیم سے آسٹریلیا کیخلاف اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ خامیوں پر قابو پانے کے لیے قومی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں بھر پور پریکٹس کی ۔ بیٹنگ ،باؤلنگ  اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ مختصر ترین فارمیٹ کے باہمی مقابلوں میں قومی ٹیم کا آسٹریلیا کیخلاف پلڑا بھاری ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 20 بار آمنے سامنے ہوئیں ، 13 بار شاہینوں نے میدان مارا جبکہ 7 بار کینگروز نے کامیابی حاصل کی۔