Saturday, December 3, 2022

پہلا ٹی ٹونٹی:زمبابوے نے پاکستان کو 173کا ٹارگٹ دیدیا

پہلا ٹی ٹونٹی:زمبابوے نے پاکستان کو 173کا ٹارگٹ دیدیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پہلا ٹی ٹونٹی میچ زمبابوے نے پاکستان کو 173رنز کا بڑا ہدف دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں زمبابوے کی ٹیم کی آمد کے ساتھ ہی انٹرنیشنل کرکٹ کا لمبے عرصے کے بعد دروازہ کھلا ہے ۔ پہلے ٹی 20میچ میں زمبابوے کے کپتان چکمبورا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ زمبابوے کی ٹیم نے پر اعتماد بیٹںگ کا آغاز کیا اور ایک 173رنز کا بڑا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔ زمبابوے کپتان کی نصف سنچری کی بدولت زمبابوے نے 6وکٹوں پر 173رنز کا بڑا ٹارگٹ دے کر پاکستان کے لئے مشکل پیدا کر دی ہے۔