Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پہلا ٹی ٹوئنٹی : کالی آندھی نے116رنز کا ہدف دے دیا

پہلا ٹی ٹوئنٹی : کالی آندھی نے116رنز کا ہدف دے دیا
September 24, 2016
دوبئی (92نیوز) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 116 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ اس سے پہلے پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کسی حدتک بہتر ثابت ہوا کیونکہ پاکستانی سپنر نے ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے بازوں کی ایک بھی نہ چلنے دی ۔ویسٹ انڈیز کی وکٹیں خزاں کے پتوں کی طرح گرتی رہیں اور 8 وکٹیں محض 48 رنز پر گرگئیں جبکہ اس دوران عماد وسیم پانچ وکٹیں اڑاچکے تھے ۔اس دوران ویسٹ انڈین پلیئر براوو نے پاکستانی باولرز کے سامنے مزاحمت کی اور 55 رنز بنائے جبکہ ٹیلر بھی 21سکوربناکر سیکنڈ ٹاپ سکورر رہے اور سیموئل بدری ناٹ آوٹ رہے ۔  ویسٹ انڈیز نے115 کا مجموعہ سکوربورڈ پر سجادیا جبکہ پاکستانی کی طرف سے عماد وسیم نے 5، سہیل تنویر نے 2حسن اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔