پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

دبئی (92نیوز) پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیاں کھیلی جانیوالے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوبئی سٹیڈیم میں پاکستان ٹیم اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان کا آج مقابلہ دنیا کی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ہےجبکہ اس وقت پاکستان ساتویں نمبر پر ہے ۔