پہلا ٹی ٹوئنٹی : پاکستان کا زمبابوے کو 137رنز کا ٹارگٹ
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 137رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق زمبابوے اور پاکستان کے درمیان سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر دھوکہ دے گئی اور پاکستان کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنا سکی ۔
پاکستان کی طرف سے شعیب ملک سب سے کامیاب بیٹس مین رہے جنہوں نے 35رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رضوان 33رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ہیں ۔