پہلا ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز کی جنوبی افریقہ کو 8 وکٹوں سے شکست
سینٹ جارجز (92 نیوز) ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے۔ ڈوسن 56 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کالی آندھی کی جانب سے فیبین ایلن اور ڈیوائن براوو نے دو دو، جیسن ہولڈر اور آندرے رسل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ایون لیوس نے 71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ویسٹ انڈیز کو پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی۔