Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پہلا ٹیسٹ، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پہلا ٹیسٹ، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
November 26, 2021 --- ویب ڈیسک

چٹا گانگ (92 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گیا۔ پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے ہم بھی ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے۔ جیت کے تسلسل  کو برقرار رکھیں گے۔ عبداللہ شفیق ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔

گرین شرٹس نے چٹاگانگ میں بھر پور ٹریننگ سیشن کیا۔ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ قومی کپتان بابر اعظم ٹیسٹ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے پُرامید ہیں۔ بابراعظم نے کہا اس ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اچھا پرفارم کریں گے۔ ہر کھلاڑی اپنا رول ادا کر رہا جس سے میرے لیے آسانی ہو جاتی ہے۔