Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 490 رنز کا ہدف

پہلا ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 490 رنز کا ہدف
December 17, 2016

برسبین (ویب ڈیسک) برسبین ٹیسٹ میں چار سو نوے رنز کے تعاقب میں پاکستان کی 70 رنز پر دو وکٹیں گر گئیں۔ آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں پر دو سو دو رنز کر کے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے چار سو انتیس رنز کے جواب میں ایک سو بیالیس رنز بنائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے چار سو نوے رنز کا ہدف دیا ہے۔ تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ کریز پر اس وقت اظہر علی اور یونس خان موجود ہیں۔ اوپنر سمیع اسلم پندرہ اور بابر اعظم چودہ رنز بنا کر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ 

پاکستان کو جیت کے لیے ابھی بھی چار سو بیس رنز کی ضرورت ہے اور اس کی آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔

اس سے پہلے پہلی اننگز کے خاتمے پر آسٹریلیا کو پاکستان پر دو سو ستاسی رنز کی برتری  حاصل تھی۔ دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں پر دو سو دو رنز بنا کر پاکستان کو جیت کے لیے چار سو نوے رنز کا ہدف دیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے عثمان خواجہ نے چوہتر اور سٹیون سمتھ نے تریسٹھ رنز بنائے۔

ہینڈز کومب پینتیس رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی طرف سے راحت علی نے دو جبکہ  محمد عامر یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے پہلے پاکستان نے تیسرے دن کا آغاز پاکستان نے ستانوے رنز آٹھ  کھلاڑی آؤٹ سے کیا اور مجموعی اسکور میں پینتالیس رنز کا اضافہ کر کے پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔