Tuesday, September 17, 2024

پہلا ون ڈے : پاکستان کا زمبابوے کو260رنز کا ٹارگٹ

   پہلا ون ڈے : پاکستان کا زمبابوے کو260رنز کا ٹارگٹ
October 1, 2015
ہرارے(سپورٹس ڈیسک)پاکستان  نے پہلے ون ڈے میں زمبابوے کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف دے دیا۔ گرین شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر260 رنز بنائے۔ تفصیلات کےمطابق ہرارے اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی طرف سے کپتان اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا تاہم  دونوں کھلاڑی بالترتیب گیارہ اور بارہ رنز بنا کر چوبیس کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو چکے تھےجبکہ محمد حفیظ بھی صرف دس رنز بنا پائے۔ سرفراز احمد اور شعیب ملک نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے چوالیس اور اکتیس رنز بنائے تاہم ان دونوں کے آؤٹ ہونے تک مجموعی سکور ایک سو اٹھائیس تک پہنچ سکا تھا بعد میں آنے والے محمد رضوان اور عماد وسیم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے  75 اور 61 رنز کی مدد سے  مجموعی سکور کو259 رنز تک پہنچا دیا ۔