Sunday, September 25, 2022

پہلا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو 201رنز سے شکست دیدی

پہلا ون ڈے ، پاکستان نے زمبابوے کو 201رنز سے شکست دیدی
ہرارے ( 92 نیوز) پاکستان اور زمبابوے کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو 201رنز کے بڑے اسکور سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے زمبابوے کو 309 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں  میزبان ٹیم 107رنز پر ہی ہمت ہار گئی ۔ گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کے خلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 309 رنز کا ہدف دیا،پاکستان کی جانب سے اوپنر  امام الحق 129 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ۔ جارح مزاج اوپنر نے 11چوکوں کی مدد سے اپنے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی۔ساتھی فخر زمان کے بلے نے بھی خوب رنز  اگلے، اُنہوں  نےسات چوکوں کی مدد سے 60رنز اسکور کیے ۔ آصف علی نے  ڈیبیو میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 25گیندوں پر46رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔کپتان سرفراز احمد  13رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے جبکہ شعیب ملک نے 22اور بابر اعظم نے 30رنز اسکور کیے۔