Thursday, September 29, 2022

پہلا ون ڈے ، پاکستان ویمن ٹیم کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف

پہلا ون ڈے ، پاکستان ویمن ٹیم کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف
 لاہور (92 نیوز) قومی ویمن ٹیم کو ٹی ٹونٹی کی فتح کے بعد ون ڈے سیریز کا چیلنج درپیش ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 216 رنز کا ہدف دے دیا۔ ناہیدہ خان، 68 اور کپتان بسمہ معروف 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش ویمن ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے نیٹ پریکٹس کی۔ بسمہ معروف کی قیادت میں پندرہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا۔ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، عروب شاہ، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، شامل ہیں۔ ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، نشرہ سندھو بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال کی خدمات بھی ٹیم کو حاصل ہیں ۔ ثنامیر، سدرہ امین، سدرہ نواز بھی سکواڈ میں شامل ہیں۔ دو ون ڈے میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 4 نومبر کو ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونیوالی 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی خواتین نے کلین سویپ کیا تھا۔