Saturday, July 27, 2024

پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف دیدیا

پہلا ون ڈے : پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 309 رنز کا ہدف دیدیا
April 7, 2017
  گیانا (ویب ڈیسک)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیدیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانیوالی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کیلئے بہتر ثابت ہوا۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے اوپننگ کی اور اچھا آغاز فراہم کیا جس کے۔ پاکستانکی طرف سے حفیظ ایک بار پھر ٹاپ سکورر رہے ہیں جنہوں نے88 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ احمد شہزاد نے 67،شعیب ملک 53اور کامران اکمل نے 47 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ پاکستان نے5وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناتے ہوئے 309 سکور کا ہدف دے دیا ہے۔