Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پہلا میچ : بھارت خوف کا بت توڑنے میں ناکام‘ نیوزی لینڈ 47رنز سے فتح یاب

پہلا میچ : بھارت خوف کا بت توڑنے میں ناکام‘ نیوزی لینڈ 47رنز سے فتح یاب
March 15, 2016
لاہور (92نیوز) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر 10 مرحلے کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 47 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بھارت کو جیت کے لیے 127 رنز کا ہدف دیا۔ نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مگر یہ درست ثابت نہ ہوا۔ جارحانہ انداز اختیار کرنے کی کوشش میں نیوزی لینڈر بلے باز وکٹیں گنواتے چلے گئے۔ میچ کی پہلی گیند پر ایشون کو چھکا لگانے کے بعد مارٹن گپٹل دوسری گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔ ری پلے میں گیند وکٹ سے تھوڑا اوپر جاتی نظر آئی لیکن سری لنکن ایمائیر دھرما سینا نے گپٹل کو آوٹ دے دیا۔ بھارت کے تمام بولروں نے نپی تلی بالنگ کی۔ 127رنز کے تعاقب میں بھارت کی طرف سے شیکھر دھون اور روہت شرما نے آغاز کیا۔ پہلے ہی اوور میں دھون آو¿ٹ ہو گئے ان کی وکٹ نیتھن میک کلم نے لی۔ دھون کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کوہلی کھیلنے آئے۔ دوسرے اوور میں بھارت کا سکور 10 رن تھا۔ تیسرے اوور کی دوسری گیند پر روہت شرما سٹمپ آوٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سریش رائنا کیچ آوٹ ہوگئے۔ مچلز سینٹنرکا یہ اوور بہت کامیاب رہا۔ ابتدائی چار اوورز میں بھارت کا مجموعی سکور 21 رنز تھا۔ رائنا کے بعد یورراج کھیلنے آئے۔ یوراج بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکے اور صرف 5 رن بنا کر میک کلم کی گیند پرآسان کیچ بولر کو تھما بیٹھے۔ یوراج کے آو¿ٹ ہونے پر انڈیا کا سکور 26 رنز تھا اور اس کے چار کھلاڑی پویلین جا چکے تھے۔ دھونی نے کوہلی کے ساتھ ملکر احتیاط سے کھیلنا شروع کیا اور سات اوور کے آخر میں انڈیا کے 33 رنز تھے۔ سوڈھی نواں اوور کرنے آئے اور ایک سپن ہوتی بال پر انھوں نے کوہلی کو وکٹ کے پیچھے آوٹ کرا دیا۔ کوہلی کی وکٹ گرنے سے انڈیا شدید دباو کا شکار ہو گیا۔ کوہلی نے 27 گیندوں پر 23 رن بنائے۔اس کے بعد ہاردک پانڈیا آئے لیکن وہ بھی جلد ہی ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ روندر جڈیجا بھی کچھ نہ کر پائے اور سپن لیتی ہوئی وکٹ پر کوئی رن بنائے بغیر کیچ آوٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ بھی سوڈھی نے لی۔ دھونی کو سٹینر کی ایک گیند پر باونڈری لائن کے قریب کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔ واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اب تک پانچ میچوں میں مدمقابل آ چکی ہیں اور تمام میچوں میں فتح نیوزی لینڈ کے حصے میں ہی آئی۔ بھارتی ٹیم اس میچ کے بعد 19 مارچ کو کولکتہ میں روایتی حریف پاکستان کا سامنا کرے گی۔