Friday, September 30, 2022

پھالیہ : رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے بہن بھائی قتل

پھالیہ : رشتے کے تنازع پر فائرنگ سے بہن بھائی قتل
پھالیہ (92نیوز)رشتے کے تنازع پر فائرنگ حقیقی بہن بھائی قتل ،مقتولہ کا شوہر شدید زخمی ۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ قادرآباد کے علاقہ فرخ پور بھٹیاں میں گذشتہ رات کو برداری کا اکٹھ ہوا جس میں نصرت بی بی سے اس کی بیٹی کے رشتہ کی بات چیت کے دوران تلخ کلامی ہوگئی جس کا شیر محمد کو رنج تھا۔ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کرکے نصرت بی بی اور اس کے حقیقی بھائی محمد اسلم کو قتل کردیا جبکہ مقتو لہ کا شوہر محمد اسلم شدید زخمی ہوگیا۔ ملز مان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھانہ قادر آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کر دی ہیں ۔