Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت ایجوکیشن ریفارم پروگرام کا افتتاح

پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت ایجوکیشن ریفارم پروگرام کا افتتاح
March 30, 2015
لاہور(92نیوز)پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب کے تحت ایجوکیشن ریفارم پروگرام کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب نے بچوں کی انرولمنٹ کرکے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انہوں نے مدرسوں،ا سکولوں اور یونیورسٹی کے نصاب میں بنیادی تبدیلی کرکے اس نصاب میں جہاد بالقلم لانا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رواداری اور بردباری کا درس دینا ہے تاکہ معاشرے میں لوٹ مار، غربت کے خاتمے اور تعلیم کو عام کرنے کے لیے جہاد ہو سکے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں مگر یہ معاملہ ایسا ہے کہ  گھر کو اپنے ہی چراغ سے آگ لگی  ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں دانش اسکولوں کے قیام کا بھی بھرپور دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لاس اینجلس کی تعلیمی کانفرنس میں دانش اسکول کی بچی کا پانچواں انعام جیتنا اسکول کے قیام کے مخالفین کے منہ پر زور دار طما نچہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شرکاءسے خطاب کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔ اس موقع پر اسکول کے بچوں اور بچیوں نے مختلف ملی نغمے بھی گائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔