پڈعیدن اسٹیشن پر کراچی ایکسپریس کا انجن فیل

نوشہروفیروز (92نیوز) پڈعیدن اسٹیشن پر کراچی ایکسپریس کا انجن فیل ہو گیا جس کی وجہ سے مسا فروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
لاہور سے کراچی کی طرف جانے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کا انجن پڈعیدن اسٹیشن پر فیل ہوگیا۔ ایک گھنٹے سے زائد وقت گزر جانے کے باوجود ریلوے حکام کی جانب سے متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا ۔ٹرین میں موجود بچوں بوڑھوں خواتین سمیت دیگر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرین پہلے ہی مقررہ وقت سے 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔