Thursday, October 6, 2022

پچھلی حکومت کے قرضے ادا کیے‘ ہم نے کشکول نہیں اٹھایا: وزیرخزانہ

پچھلی حکومت کے قرضے ادا کیے‘ ہم نے کشکول نہیں اٹھایا: وزیرخزانہ
لاہور (92نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں کئی اہم دہشت گرد پکڑے جا چکے ہیں‘ موجودہ حکومت نے کشکول نہیں اٹھایا‘ پچھلی حکومت کے قرضے بھی ادا کیے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں ایف بی آر آفس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی اصلاحات لانا آسان کام نہیں۔ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کیاہے۔ انکم ٹیکس محصولات میں تئیس فیصد اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مرحلے میں ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنا صوابدیدی فنڈ ختم کر دیا ہے۔ حکومت نے اب فاٹا کے متاثرہ علاقوں کی تعمیر کرنا ہے۔