Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پچاس لاکھ ڈالر مالیت انعام والا منشیات سمگلر امریکی قید سے دوبارہ فرار

پچاس لاکھ ڈالر مالیت انعام والا منشیات سمگلر امریکی قید سے دوبارہ فرار
July 12, 2015
میکسیکو (ویب ڈیسک) میکسیکو میں سینالاو¿ نامی منشیات کے گروہ کا سابق سربراہ جوکوئین گزمین ایک مرتبہ پھر جیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ نیشنل سکیورٹی کمیشن نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ گزمین رات کو اپنی کوٹھری سے غائب پائے گئے۔ انہیں میکسیکو شہر سے باہر الٹی پلانو نامی جیل میں رکھا گیا تھا۔ سکیورٹی حکام نے بتایا ہے کہ شب نو بجے کے قریب وہ نہانے کےلئے گئے تھے۔ جب کچھ دیر تک دکھائی نہ دیے تو جس کوٹھری میں انھیں رکھا گیا تھا وہاں کی تلاشی لی گئی مگر وہ خالی تھی۔ گزمین کی تلاش کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں قریب موجود ہوائی اڈے کو بھی پروازوں کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ جوکوئین گزمین جنہیں شارٹی کہہ کر بھی پکارا جاتا ہے کو 1993ءمیں 20 سال کی سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا تھا تاہم وہ آٹھ سال بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ انہیں دوبارہ گذشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ وہ پہلی بار جیل کے سکیورٹی گارڈز کی مدد سے ہی فرار میں کامیاب ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے امریکہ اور میکسیکو کی سرحد پر ایک سرنگیں بھی بنا لیتے ہیں۔ سینالاو¿ گروہ دنیا میں کوکین، بھنگ، چرس اور دیگر منشیات کو امریکہ میں جہاز، زمین اور سمندر کے ذریعے کنٹرول کرتا ہے اور اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پچاس ممالک کے ساتھ رابطے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے جوکوئین گزمین کی گرفتاری کی اطلاع دینے والے کےلئے 50 لاکھ ڈالر انعام مقرر کیا تھا۔