Saturday, July 27, 2024

پچاس سینئر ترین ریپبلکن رہنماﺅں کا ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان

پچاس سینئر ترین ریپبلکن رہنماﺅں کا ٹرمپ کو ووٹ نہ دینے کا اعلان
August 9, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات ہیں کہ بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ گرینڈ اولڈ پارٹی کے پچاس سینئر ترین رہنماو¿ں نے ٹرمپ کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ دوسری طرف ہیلری کی مقبولیت ٹرمپ سے بارہ پوائنٹس زیادہ ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ری پبلکن پارٹی کے پچاس سینئر ترین رہنماو¿ں نے ایک کھلا خط جاری کیا ہے جس میں انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن میں ووٹ دینے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ ان رہنماوں کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ خطرناک صدر ثابت ہوں گے اور امریکی سلامتی کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں اس لیے ان میں سے ٹرمپ کو کوئی ووٹ نہیں دے گا۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں سابق ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جان نیگرو پونٹے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ رابرٹ زولک اور سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل لیری تھامسن بھی شامل ہیں۔ ان رہنماوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق خیالات پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ عالمی سیاست کے بنیادی حقائق سے لاعلم ہیں۔ خط پر دستخط کرنے والوں میں ایسے رہنما بھی شامل ہیں جو وائٹ ہاوس میں اہم عہدوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ دوسری طرف امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن سروے پولز میں اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مون ماوتھ یونیورسٹی کے نیشنل پول میں چھیالیس فیصد رائے دہندگان نے ہیلری کلنٹن جبکہ چونتیس فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کی ہے۔ تازہ ترین نیشنل پول میں ہیلری کلنٹن کی اپنی پارٹی میں مقبولیت پچاسی فیصد سے بڑھ کر بانوے فیصد ہو گئی ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پارٹی کے اناسی فیصد افراد میں مقبول ہیں۔