پچاس سالہ امریکی خاتون نے اکتیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی، لاٹری جیتنے کے بعد ملازمت کو خیرباد کہہ دیا
مشی گن (ویب ڈیسک) امریکا میں پچاس سالہ خاتون نے اکتیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کی پاور بال جیک پاٹ لاٹری جیت لی۔
مشی گن کی جولی لیچ ایک ریستوران میں کھانے کے انتظار میں تھی کہ پاور بال جیک پاٹ لاٹری کے فاتح کا اعلان ہوا تو اسے یقین ہی نہیں آیا کہ لاٹری کسی دوسرے نے نہیں بلکہ خود اس نے جیتی ہے۔
جولی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کام پر واپس گئی اور دو ساتھی ورکرز سے لاٹری نمبر کی تصدیق کرائی اور حیران رہ گئی کہ اب وہ اکتیس کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کی مالک بن چکی ہے۔
جولی نے لاٹری جیتنے کے بعد ملازمت کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اب وہ اپنے بچوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرے گی۔ جولی کہتی ہیں اس کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ کبھی کروڑ پتی بن جائے گی۔